اکشے کمار کی فلم ’او ایم جی 2‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم او ایم جی 2 نے باکس آفس پر کامیاب بزنس کیا، اسی کامیابی کو دیکھتے ہوئے فلم کو نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کیا جائے گا۔

حال ہی میں اس فلم کے ہدایت کار امیت رائے نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ “ہم دل شکستہ تھے کیونکہ ہم نے فلم سب کے دیکھنے کے لیے بنائی تھی لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ ہم نے ان سے درخواست کی کہ وہ ہمیں U/A سرٹیفکیٹ دیں جسے 12 سال سے کم عمر کے بچے دیکھ سکتے ہیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ ہم نے آخر تک انہیں قائل کرنے کی کوشش کی لیکن ایسا ممکن نہیں ہوا اور فلم کو ترمیم کے ساتھ ریلیز کیا گیا۔”

کہانی

یہ فلم جنسی تعلیم کے موضوع پر ہے۔ ‘او ایم جی 2’ کو 27 ترامیم کے ساتھ سنسر بورڈ سے ‘اے – صرف بالغوں’ کا سرٹیفکیٹ ملا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اکشے کمار کی 12 سالوں میں پہلی فلم ہے جسے صرف بالغوں کے لیے سرٹیفکیٹ ملا ہے۔

باکس آفس پر بزنس

اکشے کمار کی فلم ‘او ایم جی 2’ اس سال کی انتہائی متوقع فلموں میں سے ایک تھی جو 11 اگست کو ریلیز ہوئی۔فلم نے بھارت سے 130 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی جبکہ دنیا بھر سے فلم نے 200 کروڑ کا بزنس کیا۔

نیٹ فلکس ریلیز

فلم 8 اکتوبر 2023 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

Related Posts