واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، صارفین اب ایچ ڈی تصاویر بھیج سکیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اب صارفین کے لیے ایچ ڈی کوالٹی میں تصویر شیئر کرنے کیلئے نیا فیچر متعارف کروارہی ہے۔

کمپنی کے مطابق صارفین اس نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کا معیار تبدیل یا خراب ہوئے بغیر اس کو شیئر کرسکیں گے یعنی صارفین کے واٹس ایپ پر بھیجی اور موصول کی جانے والی تصاویر کی کوالٹی مزید بہتر ہوجائے گی۔

صارفین اس فیچر کو تصویر شیئر کرتے وقت سامنے آنے والے آپشن پر کلک کرتے ہوئے استعمال کر سکیں گے ، جب بھی معیاری اور اعلیٰ ریزولوشن کی تصویر شیئر کرنی ہوگی تو ہر بار ایچ ڈی آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا تاکہ معیار خراب ہوئے بغیر تصویر شیئر کی جاسکے البتہ، ایچ ڈی کوالٹی کے باوجود تصویر میں معمولی سا کمپریشن ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر فی الحال چند اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بِیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ نے ایموجی فیچرز میں اضافہ کرکے کی بورڈ میں تبدیلی کردی

بِیٹا ورژن میں فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو تصاویر سٹینڈرڈ اور ایچ ڈی کوالٹی کے درمیان اپنی مرضی سے بھیجنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر تمام صارفین کے لیے آئندہ دنوں میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے تاحال کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Related Posts