وفاقی حکومت نے وزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف اسکیم ملک بھر میں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت موٹر سائیکلوں، رکشوں، تین پہیوں والی گاڑیوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو پیٹرول پر سبسڈی دی جائے گی جبکہ اس کا مالی بوجھ وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں اسکیم کے ملک گیر نفاذ کی منظوری دی گئی۔ حکام کے مطابق رعایتی فیول ٹوکن کا اجرا 16 ستمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ کے بعد شروع ہوگا۔
اہل شہری 9771 پر ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن کا عمل آسان رکھا جائے اور فیول اسٹیشنز کو ادائیگیاں 24 گھنٹے میں کی جائیں جبکہ صوبائی سطح پر عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








