فنچ کا بابراعظم او ر ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو سے متعلق کیا کہنا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فنچ کا بابراعظم او ر ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو سے متعلق کیا کہنا ہے؟
فنچ کا بابراعظم او ر ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو سے متعلق کیا کہنا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آسٹریلیا کے کپتان ایرن فنچ نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کی کور ڈرائیوسے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی وائٹ بال ٹیم کے کپتان ایرون فنچ ان دنوں بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں۔

ان کی فرنچائز ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز نے آفیشل اکاؤنٹ سے ایرون فنچ سے سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں شائقین نے بھرپور حصہ لیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے جب آسٹریلوی کھلاڑی فنچ سے یہ سوال پوچھا کہ آپ کے خیال میں سب سے بہترین کور ڈرائیو کس کی ہے؟

ایرون فنچ نے جواب میں ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کو یہ شاٹ کھیلتے ہوئے دیکھنا بہترین نظارہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے رمیز راجہ کی 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز مسترد کردی

واضح رہے کہ بابر اعظم اور ویراٹ کوہلی کے مداحوں کی تعداد دنیا بھر میں ہے۔

Related Posts