غربی پولیس نے ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی اور نقدی برآمد کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

west police arrested the suspects in manghopir karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ضلع غربی کی پولیس نے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی سوزوکی اورنقدی سمیت ملزمان گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق ملزمان گینگ گزشتہ روز تھانہ سچل کے علاقے سے محمد عالم نامی شہری سے اسلحہ کے زور پر سوزوکی نمبری KW-6910 اور 70000 نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے۔

ملزمان کا گروہ چھینی گئی سوزوکی پر دوسری نمبر پلیٹس لگا کر براستہ ناردرن بائے پاس بلوچستان منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ منگھوپیرپولیس نے چوری شدہ سوزوکی کی نمبر پلیٹس چینج کرنے کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:
کراچی، سواری کی آڑ میں منشیات بیچنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار، چرس برآمد

کراچی، یونیورسٹی روڈ پر مرغیوں سے لدا ٹرک الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

گرفتار ملزمان سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی سوزوکی نمبری KW-6910 اور 57000 نقدی اور گاڑی نمبر KT-9084 برآمدکرلی۔ملزمان کو ضابطہ کے تحت گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

گرفتار ملزمان میں وسیم ولد اورنگزیب، طاہر ولد شیر علی، عرفان ولد محمد جان، سمیع الله ولد عبداللہ خان اور نور خان ولد اسلام گل شامل ہیں۔

Related Posts