ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی
ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان کیلئے شہرِ قائد پہنچ گئی ہے جہاں مہمان ٹیم کی خواتین کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی خواتین متحدہ عرب امارات سے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز نمبر ای کے 600 کے ذریعے کراچی پہنچیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کیلئے سربراہِ مملکت کے مساوی حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں:

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا امکان

ویسٹ انڈین مینز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

شہرِ قائد میں لینڈنگ کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کو ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون پر لانے کیلئے 6 خصوصی گاڑیوں کا استعمال کیا گیا جن کے ذریعے خواتین کھلاڑی اور انتظامیہ سمیت 28 اراکین ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچے جہاں انہیں قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

سندھ پولیس کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے حفاظتی انتظامات اور سیکورٹی کی ذمہ داری لے چکا ہے۔ مہمان کرکٹ ٹیم پاکستانی ویمن ٹیم کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے کراچی پہنچی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی خواتین ٹیم کی 3  کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا، جس کے بعد ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شدید خطرات سے دوچار نظر آنے لگا، تاہم ویسٹ انڈین کرکٹ مینجمنٹ نے دورۂ پاکستان ملتوی نہ ہونیکا عندیہ دیا۔ 

تین قومی ویمن کرکٹرز کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیمپ موخر کرکے کھلاڑیوں کو 2 نومبر تک آئسو لیٹ کردیا گیا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ ویمن کرکٹ ٹیم یکم نومبر کو پاکستان پہنچے گی اور دونوں ٹیمیں کرکٹ سیریز کھیلیں گی۔ 

پی سی بی ترجمان کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری کیمپ تین کھلاڑیوں کی کوویڈ19رپورٹ مثبت آئی، تینوں کرکٹرز چھ نومبر تک دس روز آئسولیشن میں گزاریں گی جب کہ دوسری جانب پاکستان ویمن اسکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں کو 2 نومبر تک آئسو لیشن میں رکھا جائے گا۔

Related Posts