اہلِ خانہ کی تردید کے باوجود وکی کوشل اور کترینہ کی شادی کے چرچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اہلِ خانہ کی تردید کے باوجود وکی کوشل اور کترینہ کی شادی کے چرچے
اہلِ خانہ کی تردید کے باوجود وکی کوشل اور کترینہ کی شادی کے چرچے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر عام ہیں جس کی اہلِ خانہ کی طرف سے تردید کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں ماہ کے آخر تک کورٹ میرج کرلیں گے جبکہ شادی کی روایتی رسومات دسمبر کے آغاز میں سرانجام دی جائیں گی۔ وکی کوشل کی کزن کا کہنا ہے کہ شادی کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی وزیر کترینہ کیف کے گالوں جیسی سڑکیں بنانے کے خواہشمند

کترینہ نے مداحوں کو فلم فون بھوت کی ریلیز کی خوشخبری سنادی

اُری دی سرجیکل اسٹرائیک میں مرکزی کردار نبھانے والے وکی کوشل کی کزن کا کہنا ہے کہ وکی شادی نہیں کریں گے جبکہ بالی ووڈ لائف کی ایکسکلوسِو اسٹوری میں بتایا گیا تھا کہ فنکار جوڑا ممبئی کی عدالت میں نومبر کے آخر تک شادی کرے گا۔

بالی ووڈ لائف کا 24 نومبر کو کہنا تھا کہ وکی کوشل اور کترینہ کی شادی صحرائے راجستھان میں روایتی انداز میں دسمبر کے شروع میں ہوگی تاہم انڈین ایکسپریس کے مطابق وکی کوشل کی کزن  ڈاکٹر اپسانا ووبرا نے شادی کی خبریں بے بنیاد قراردے دیں۔

ڈاکٹر اپسانا ووبرا نے کہا کہ وکی کوشل اور کترینہ اگر شادی کرنے والے ہوتے تو اس کا اعلان کیا جاتا، تاہم بھارتی میڈیا نے وکی کوشل کی کترینہ سے دھوم دھام کے ساتھ شادی کی خبریں شائع کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تفصیلات بھی بتائی ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹائیگر زندہ ہے، بینگ بینگ، دھوم 3، جب تک ہے جان اور نمستے لندن سمیت متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی کترینہ کیف نے مداحوں کو فلم فون بھوت کی ریلیز کی خوشخبری سنادی۔

کترینہ کیف ، ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی کی فلم ’فون بھوت‘ کی شوٹنگ حال ہی میں مکمل ہوئی۔ اداکارہ کترینہ کیف نے چند روز قبل مداحوں کو اپنی نئی فلم کی دھواں دھار ریلیز کے حوالے سے خود آگاہ کیا۔

 

Related Posts