کترینہ کیف نے شادی سے قبل مداحوں کو فلم فون بھوت کی ریلیز کی خوشخبری سنادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کترینہ کیف کی موت کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل
کترینہ کیف کی موت کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: شادی کی تیاریوں میں مصروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے پیا گھر سدھارنے سے قبل مداحوں کو فلم فون بھوت کی ریلیز کی خوشخبری سنادی ہے۔

کترینہ کیف ، ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی کی فلم ’فون بھوت‘ کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے لیکن فلم کی ریلیز ڈیٹ اب تک سامنے نہیں آئی تھی تاہم اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی شادی سے چند روز پہلے مداحوں کو فلم کی ریلیز کے حوالے سے بتاکر ایک اور خوشی دیدی ہے۔

’فون بھوت‘ رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی ایکسیل کی تیسری فلم ہے جو15 جولائی 2020 کو سینما کی زینت بنے گی۔

چند روز قبل بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ہارر کامیڈی فلم ’فون بھوت‘ کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جن کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔

مزید پڑھیں:سوشل میڈیا پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی منگنی کے چرچے

دوسری جانب بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جس کے بعد دونوں روایتی انداز میں راجستھان میں شادی کریں گے اورشادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی ۔

کترینہ کیف کی شادی کے حوالے سے وکی کوشل کے کی ایک کزن کاکہنا ہے کہ ’ان کی حال ہی میں وکی کوشل سے بات ہوئی ہے اور اداکار نے بتایا کہ ابھی اُن کی شادی نہیں ہو رہی ۔‘

Related Posts