کراچی :انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں15پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں5پیسے اور قیمت فروخت میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیر کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.75روپے سے 155.60روپے اورقیمت فروخت155.85روپے سے 155.70روپے ہوگئی۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں5پیسے اور قیمت فروخت میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے سے گھٹ کر155.45 روپے اورقیمت فروخت155.80روپے سے گھٹ کر155.65روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں : تھری ڈی پرنٹنگ میں ماہر امریکی باپ بیٹا 4 لاکھ ڈالر کی لگژری کار بنانے میں کامیاب