عوام کیلئے بڑی خوشخبری، سولر پینلز پر ٹیکس 18 سے کم کرکے 10 فیصد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی حکومت نے سولر پینلز کی درآمد پر سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا ہے جس سے ملک میں قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ ملے گا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس میں کمی کر کے 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد بجٹ تجاویز میں بعض ترامیم کی ہیں۔ اس کے علاوہ، سندھ کی جامعات کے لیے مختص رقم کو 2.6 ارب روپے سے بڑھا کر 4.6 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے مسترد کر دیا تھا۔

اس اقدام سے نہ صرف سولر پینلز کی درآمد سستی ہوگی بلکہ مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری کو بھی فروغ ملے گا، جس سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے قابل تجدید توانائی کے استعمال کو بڑھانے اور عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کی سمت میں اہم قدم ہے۔

Related Posts