سونے کی قیمت میں اتنا بڑا اضافہ، سن کر پریشان ہوجائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

24kt gold falls by thousands of rupees
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث سرمایہ کار اور زیورات خریدار دونوں تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 4,000 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,430 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 984 روپے ہو گئی ہے، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 2 ہزار 554 روپے تھی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر بڑھ کر 3,375 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔

یہ اضافہ بین الاقوامی سطح پر مہنگائی، معاشی غیر یقینی صورتحال، اور محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کے باعث سامنے آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔

Related Posts