اقوام متحدہ میں ملازمت کے شاندار مواقع، کیسے اپلائی کریں، جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی ادارے مختلف شعبوں میں ہزاروں ملازمتوں کے مواقع فراہم کرتے ہیں جس میں اپلائی کرنا بہت آسان ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد کے مطابق اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی ادارے انجینئرنگ، صحت، مالیات اور سماجی علوم جیسے شعبوں میں ملازمتوں کے ہزاروں مواقع فراہم کرتے ہیں۔

یہاں ملازمین کو پرکشش تنخواہوں کے ساتھ ساتھ بہتری ہیلتھ انشورنس اور پنشن کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ یہ نظام دنیا بھر میں تبادلوں اور تربیت کے ذریعے آپ کے کیریئر کو مزید بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں ملازمت کے خواہشمند افراد یو این او کے آفیشل پورٹل www.careers.un.org اور یو این ڈی پی یا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن جیسی ویب سائٹس پر مشتہر ہونے والی ملازمتوں پر نظر رکھیں اور جیسے ہی آپ کی مطلوبہ جاب آئے تو دی گئی ہدایات کے مطابق اپلائی کریں۔

پاکستانی ماہرین عالمی اداروں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے قیمتی بین الاقوامی تجربہ اور تعلقات حاصل کرتے ہیں، جو بعد میں ان کے اپنے ملک کے کام آ سکتے ہیں۔

Related Posts