بھارت میں ایک غیر معمولی شادی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی جہاں دو سگی بہنوں اور ان کی ایک کزن نے ایک ہی شخص سے شادی کر لی۔ اس انوکھے فیصلے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ کئی افراد اس کی قانونی اور سماجی حیثیت پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص پیشے کے لحاظ سے کیمرہ مین ہے اور وہ تینوں خواتین کے ساتھ ویڈیوز میں شوہر کا کردار ادا کرتا تھا۔ کام کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے بعد دو سگی بہنوں اور ان کی کزن نے اسی شخص سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
In Amroha district of UP , the case of 3 biological sisters marrying the same young man has become a topic of discussion on social media. It is reported that in this marriage held at Chamunda Temple in the Hasanpur area, Vikas alias Vikku did sindoor ceremony with all sisters.…
— PaniG (@jaijagannath081) July 23, 2026
رپورٹس کے مطابق تینوں خواتین کا کہنا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے گہری دوستی رکھتی ہیں اور الگ رہنا نہیں چاہتیں اسی لیے انہوں نے باہمی رضامندی سے ایک ہی شخص کو اپنا شریکِ حیات بنانے کا فیصلہ کیا۔
یہ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جہاں بعض صارفین نے اسے ایک غیر معمولی فیصلہ قرار دیا جبکہ دیگر نے اس شادی کے قانونی، مذہبی اور سماجی پہلوؤں پر سوالات اٹھاتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








