شہر میں موجود دو ایسے مقامات،جہاں کی ”افغانی بوٹی“ کا کوئی جواب نہیں!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر میں موجود دو ایسے مقامات،جہاں کی ”افغانی بوٹی“ کا کوئی جواب نہیں!
شہر میں موجود دو ایسے مقامات،جہاں کی ”افغانی بوٹی“ کا کوئی جواب نہیں!

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیاآپ نے کبھی ”چربی“میں تیار کی گئی افغانی بوٹی کھائی ہے جو انتہائی لذیر اور نرم ہوتی ہے، جو منہ میں رکھتے ہیں پگھل جائے؟ شہر قائد میں کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں کی بہترین ”افغانی بوٹی“ جو تیز مصالحوں کے ساتھ تیار کی جاتی ہے، کھانے میں انتہائی لذید ہوتی ہے۔

روشنیوں کا شہر ہونے کے ناطے، کراچی ایک ایسا شہر ہے، جہاں ہر رنگ و نسل کے لوگ پائے جاتے ہیں، ذائقوں کی بات کریں تو ہم نے شہر میں بہترین ”افغانی بوٹی“ کی جگہ تلاش کی، جہاں کی ایک ڈش میں آپ کو بہت سے ذائقوں کا حیرت انگیز تجربہ ہوگا۔

گل شنواری ریسٹورنٹ:

نارتھ ناظم آباد میں واقع، یہ ریستوران ”افغانی بوٹی“کے لئے بہت مشہور ہے‘ یہاں تیار کی جانے والی ”افغانی بوٹی“ کو چربی کے ساتھ بنایاجاتا ہے، جو سب سے الگ اور منفرد ہوتی ہے اور کھانے میں انتہائی لذید ہوتی ہے۔

لوگ بہت شوق سے اسے کھاتے ہیں، اسے دمبے اور مٹن کے گوشت سے تیار کیا جاتا ہے، اس خاص ”افغانی بوٹی“ کی ایک درجن سیخیں 620روپے میں دستیاب ہیں۔

خوب است ریسٹونٹ:

”افغانی بوٹی“ کے لئے مشہور یہ مشہور جگہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں واقع ہے، یہاں کی ”افغانی بوٹی“ بھی بہت مشہور ہے جسے کھانے پینے کے شوقین افراد بہت شوق سے کھاتے ہیں، یہاں کی ”افغانی بوٹی“ میں ذائقہ دار مصالحوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

گائے کے گوشت میں بنائی گئی یہاں کی ”افغانی بوٹی“ بہت ہی لذید ہوتی ہے، جو کھانے والوں کو ہر آن بھاتی ہے، یہاں کی ”افغانی بوٹی“ اپنے منفرد مصالحوں جنہیں سیخوں پر چھڑکا جاتا ہے، اس کے ذائقے کو چار چاند لگا دیتے ہیں، یہاں کی ”افغانی بوٹی“ کی ایک درجن سیخیں 400روپے میں دستیاب ہوتی ہیں۔

Related Posts