ٹوئٹر پر مزید دو نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر پر مزید دو نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی
ٹوئٹر پر مزید دو نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی سہولت کیلئے مزید دو نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی ہے۔

حال ہی میں ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ور ج کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر پر ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کی جارہی ہے، جس سے معلوم ہوسکے گا کسی بھی صارف کی ٹوئٹ کو کتنے افراد نے پڑھا یا دیکھا؟

معلوم رہے کہ اس وقت ٹوئٹ کو لائیک کرنے والے افراد کی تعداد صارف کو نظر آجاتی ہے مگر نئے فیچر کے بعد اسے یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ اس کی ٹوئٹ کو کس نے دیکھا یا پڑھا مگر اُس نے ٹوئٹ کو لائیک نہیں کیا۔

ٹوئٹر کے اس نئے فیچر کے تحت ہر صارف کی ٹوئٹ پر آنکھ یا اس سے ملتا جلتا نشان نظر آئے گا، جسے کلک کرنے سے ٹوئٹ کو دیکھنے والے افراد کی تعداد معلوم ہوسکے گی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر میں آنکھ کے نشان پر کلک کرنے سے ان افراد کے نام بھی سامنے آئیں گے یا نہیں، جنہوں نے ٹوئٹ کو دیکھا یا پڑھا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

زمین پر رینگنے والے جانوروں کا ارتقاء 6کروڑ سال کی گلوبل وارمنگ سے ہوا۔ماہرین

مزید برآں ٹوئٹر پر ایک اور فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کے پروفائل پر ’ویریفائڈ موبائل نمبر‘ کا لیبل نظر آئے گا۔

یہ فیچر ان افراد کے پروفائل پر بھی کام کرے گا جن کا اکاؤنٹ ویریفائڈ یعنی بلیو ٹک کے ساتھ نہیں ہوگا۔

اس فیچر کا مقصد صارف کی شناخت کو اصلی بنانے کی جانب ایک قدم کے طور پر لیا جا رہا ہے،یعنی اس سے ٹوئٹر ویریفائڈ موبائل نمبر کے حامل اکاؤنٹس کو بھی تصدیقی اکاؤنٹ میں شمار کرے گا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کے تحت ٹوئٹر کس طرح موبائل نمبر کی تصدیق کرے گا، تاہم امکان ہے کہ اس کے تحت ٹوئٹر تمام ممالک کی حکومتوں یا فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے اشتراک کرے گا۔

مذکورہ فیچرز کے علاوہ بھی ٹوئٹر پر اس وقت دیگر چند فیچرز کی آزمائش کی جا رہی ہے، جن تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔

Related Posts