یہ ہوتی ہے گورننس! ایک کروڑ درہم لوٹنے والے ڈاکو دبئی پولیس نے 10 منٹ میں گرفتار کرلیے

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو بہ ذریعہ اے آئی

دبئی منی ایکسچینج میں ایک کروڑ درہم کی ڈکیتی کے بعد پولیس نے 10 منٹ میں ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

دبئی پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیرہ کے علاقے میں منی ایکسچینج پر ہونے والی مسلح ڈکیتی کی واردات کو چند ہی منٹوں میں ناکام بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نقاب پوش مسلح ڈاکو منی ایکسچینج میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں باندھ کر ایک بڑی رقم لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان تقریباً ایک کروڑ درہم کی رقم لے گئے تھے۔ تاہم منی ایکسچینج کے ایک ملازم نے موقع ملتے ہی موبائل فون کے ذریعے دبئی پولیس کو اطلاع کردی، جس کے بعد فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔

دبئی پولیس نے جدید نگرانی کے نظام، فوری رسپانس ٹیموں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے ملزمان کا تعاقب شروع کیا۔ چند ہی لمحوں میں فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایک افریقی ملک سے ہے، جبکہ ان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، فوری کارروائی اور عوام کے تعاون کی بدولت سنگین جرائم کو بھی مختصر وقت میں قابو کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts