ملک میں کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے؟ حکومت کی تین اہم شخصیات نے سر جوڑ لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی حکومت کی تین اہم شخصیات کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مجوزہ قانون سازی اور ججز کی تقرری سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر دفاع اور پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کی، جبکہ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے، مجوزہ قانون سازی اور حکومتی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں ججز کی تقرری سے متعلق سفارشات پر تاحال نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی، جبکہ اس حوالے سے آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس کا مقصد پارلیمانی امور میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور آئندہ قانون سازی کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دینا تھا۔

Related Posts