شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد نہیں تھا، شاہد آفریدی نے اپنی صفائی پیش کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے، شاہد آفریدی
پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے، شاہد آفریدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی بوم بوم آفریدی نے اپنے خلاف جاری سوشل میڈیا مہم پر صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد نہیں تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مجھ پرتنقید ہورہی ہے، شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پرمبارک باد دی تو پتا تھا کہ تنقید ہوگی، مبارک باد دینے کا ہرگز کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد نہیں تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکمران ہو ہمیں اسے عزت دینی چاہیے کیونکہ وہ دنیا میں ملک کی نمائندگی کررہا ہوتا ہے،عمران خان کو ایک لیڈر کے طور پر دیکھا ہے لیکن ان کی پالیسی یا سوچ سے اختلاف کا حق حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں جو باتیں کیں وہ عام پاکستانی کی حیثیت سے کیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ آئندہ بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتا رہوں گا، کبھی بھی  اختلاف کو نفرت میں نہیں بدلنا چاہیے کیونکہ اختلاف کو برداشت کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں عمران خان کے دور حکومت کی غلطیوں پر بات کی تھی جس کے بعد سے اُن کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلائی جارہی ہے بعدازاں دوسری جانب شاہد آفریدی کے حق میں ہیش ٹیگ بھی سوشل میڈیا پرٹرینڈ کررہے ہیں۔

Related Posts