وفاق نے سندھ کو ویکسین کے لاکھوں ڈوز دیئے،حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہر قائد میں اومیکرون کا پھیلاؤپر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ سندھ کو لاکھوں ڈوز ویکسین کے وفاق نے دیئے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 18ویں ترمیم ہے صحت کا شعبہ سندھ حکومت کے پاس ہے،ایک روپے کی ویکسین سندھ حکومت خرید نہیں کرسکی۔

سب سے کم ویکسینیشن کا ریشو صوبہ سندھ میں ہے۔سوا لاکھ ڈوزز چوری ہوگئے یا غائب ہوئے، حلیم عادل شیخ نے کہاکہ دعوے سے کہتا ہوں سندھ حکومت نے یہ ویکسین بیچی ہوگی۔

ہوم سروس دیکر پیسوں کے عوض ویکسین لگائی گئی۔انہوں نے کہا کہ 9 ماہ سے ویکسینیٹرز کو تنخواہیں نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینٹر آج احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔لاک ڈاؤن پیپلزپارٹی اپنی تیاریوں میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لوگوں سے بھتہ لینے والا گروپ تیار ہے.سندھ میں ویکسین کا عمل تیز کیا جائے۔