کراچی پولیس میں رشوت دیکر بھرتی ہونے والوں کے کارنامے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انٹیلی جنس ونگ نے 10 روز قبل حراست میں لیے گئے پولیس اہلکاروں کی گرفتاری ظاہر کردی ہے۔

سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے دو پولیس اہل کاروں کی گرفتاری فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ جھیل پارک کے قریب سے ظاہر کردی جن سے ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے 10 روز قبل کراچی کے علاقے میٹھادر تھانے میں تعینات کانسٹیبل عبد القادر میمن اور ڈسٹرک کیماڑی کی شاہین فورس اویس عرف لمبا باکسر کو گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں سرکاری اور غیر قانونی اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے ۔

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ سال 2023 میں محکمہ پولیس میں مبینہ طور پر بھاری رشوت دے کر بھرتی ہوئے، کچھ عرصے بعد سے ہی سرکاری اسلحہ و گولیاں چوری کرکے اور اسمگل شدہ غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے  لگے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش دیگر ساتھیوں کی نشاندہی بھی کی جنہیں حراست میں لیا گیا ہے تاہم ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔

Related Posts