قلات میں دہشت گردوں کا پولیس وین پر حملہ، ایک اہلکار شہید، دو زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کی پولیس وین پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قلات کے علاقے مغلزئی میں قومی شاہراہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او نزیز احمد عمرانی سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج پولیس اہلکار نذیز احمد بنگزئی دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف کی ہدایت پر ن لیگ نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں

پولیس کے مطابق زخمی ایڈیشنل ایس ایچ او اور پولیس اہلکار عبدالماجد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts