پی ایس ایل8 کے نمائشی میچ سے قبل کوئٹہ میں خودکش دھماکہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی میچ سے قبل شہر میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 5  افراد زخمی ہو گئے جبکہ اس دوران پی ایس ایل کا نمائشی میچ کھٹائی میں پڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور کے عوام کی ہمت بیان نہیں کی جاسکتی۔وزیراعظم

ایم ایم نیوز کی جمع کردہ معلومات کے مطابق کوئٹہ میں بم دھماکہ موسیٰ چیک پوسٹ، گلستان روڈ پر ہوا جس سے مقامی آبادی میں تشویش اور خوف کی لہر دوڑ گئی۔ سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ورکرز واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو ابتدائی طبی امداد کیلئے بے نظیر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) نامی جنگجو تنظیم نے قبول کر لی۔

خیال رہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔ حال ہی میں پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ پولیس لائنز دھماکہ ڈرون حملے کا نتیجہ نہیں تھا۔ سازشی تھیوریز اور  من گھڑت رپورٹنگ نہیں ہونی چاہئے۔ مجھے پولیس افسران اور بچوں سے ڈیل کرنے دیں۔

Related Posts