اسٹاک مارکیٹ، انڈیکس 46 ہزار 625 پوائنٹس پر آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس 46 ہزار 625 پوائنٹس کی سطح پر آگیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس 46 ہزار 625 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 228 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب روپے کی قدر میں کمی دیکھنے کو ملی۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات) حصص کے خریداروں کا پلڑا بھاری رہا۔مارکیٹ کی کلوسنگ کے وقت مارکیٹ 228 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 46 ہزار 625 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج انڈیکس میں ہونے والے اضافے کے باعث حصص کی مالیت 35 ارب روپے سے زائد بڑھ گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فرنٹیرمارکیٹ میں شمولیت سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: ہینگ ٹونگ77ریسکیو کے دوران این ڈی ایم سی کا کردار قابل تعریف ہے، اسماعیل ستار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 41 پیسے اضافے سے 167 روپے 66 پیسے بند جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے اضافے 168 روپے 50 پسے پر بند ہوا۔

Related Posts