اسٹار لنک کو پاکستان میں کام کا این او سی مل گیا، لائسنس کب ملے گا؟ سروس کب شروع ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسک کی کمپنی نے پاکستان میں رجسٹریشن کے تین مراحل مکمل کرلیے، فوٹو ٹیک جوس

ایلون مسک کی سیٹلائٹ بیسڈ انٹرنیٹ سروس اسٹار لنک کو پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری اتھارٹی (PSARA) کی جانب سے این او سی مل گیا ہے، جو ملک میں اسٹار لنک کی لانچنگ کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہے۔

یہ منظوری وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد دی گئی ہے، جس کے بعد اسٹار لنک کو پاکستان میں اپنی سروسز شروع کرنے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (PTA) اگلے دو ہفتوں میں اسٹار لنک کو ضروری لائسنس جاری کر سکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی نے پہلے ہی اپنی درخواست تفصیلی تکنیکی اور کاروباری منصوبے کے ساتھ PTA کو جمع کروا رکھی ہے۔

پاکستان میں رجسٹریشن کے تین مراحل کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد اسٹار لنک نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) اور PSARA سے منظوری حاصل کر لی ہے۔

اب صرف آخری مرحلہ PTA کی رجسٹریشن باقی ہے، جو اس وقت کمپنی کی جانب سے جمع کروائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اسٹار لنک کی سروسز ملک میں پہلے سے موجود نیٹ ورکس میں کسی قسم کی مداخلت نہ کریں۔

Related Posts