شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا؟ جانئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا؟ جانئے
شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا؟ جانئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کے سینئر و معروف اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے ٹریلر کو آخرکار ریلیز کی تاریخ مل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے ٹریلر کو 10 جنوری 2023 کو تھیٹر میں پیش کیا جائے گا، یہ 2 منٹ 37 سیکنڈ کا ٹریلر ہوگا۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان بھارتی جاسوس کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورین اداکار لی جونگ سک کی معروف کورین گلوکارہ کیساتھ تعلقات کی خبریں

رپورٹس کے مطابق جرمنی میں فلم کے تمام شوز پہلے دن ہی ہاؤس فل ہو چکے ہیں۔دوسری جانب برلن، ایسن، ڈیمٹر، ہاربرگ، ہینوور، میونخ اور آفنباخ میں کم از کم سات تھیٹروں میں فلم کی نمائش کی جائے گی۔

پٹھان کے بعد، شاہ رخ خان ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان میں نظر آئیں گے، جو جون 2023 میں شروع ہونے والی ہے۔ اس فلم میں شا ہ رخ خان کے ساتھ نینتھارا، اور وجے سیتھوپتی دیگر شامل ہیں۔ وہ 2023 کا اختتام راجکمار ہیرانی کی ہدایت کردہ ڈنکی کے ساتھ کرینگے، جو کرسمس 2023 پر ریلیز ہوگی۔

Related Posts