بھارت میں نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر تنازعہ، بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی دارالحکومت کے رہائشی بد بخت بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر باپ سے جھگڑا اور بد ترین تشدد کیا، جس کے دوران باپ جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیٹے نے باپ سے نشے کیلئے رقم مانگی جس سے انکار پرملزم نے غصے میں آ کر اپنے باپ کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتول باپ کا نام سریش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں 2 کم عمر مسلمان لڑکوں کو درخت سے باندھ کر تشدد

مقتول سریش کا تعلق شکورپور گاؤں سے تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر بھارتی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ سریش زخمی تھا جس کے کان سے خون بہتا ہوا ملا۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ سریش کو گھسیٹا گیا ہوگا۔

بیٹے کے تشدد کا شکار باپ سریش طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقلی کے بعد دورانِ علاج چل بسا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سریش اور اس کے بیٹے کے مابین منشیات کیلئے رقم نہ دینے پر تنازعہ ہوا جس کے دوران بیٹے نے اس پر تشدد کیا۔

دریں اثناء بھارت میں گھریلو تنازعے پر ماں نے 3 بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا جبکہ یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا۔ کیرانہ کی خاتون نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر انتہائی قدم اٹھا لیا۔

ملزمہ نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کو زہر دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بچوں کو دودھ میں زہر ملا کر دیا جس سے اس کے 2 سے 8سالہ 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

Related Posts