بھارت میں 2 کم عمر مسلمان لڑکوں کو درخت سے باندھ کر تشدد، 3شدت پسند گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 2 مسلمان کم عمر لڑکوں کو درخت سے باندھ کر تشدد کرنے کے الزام میں 3 شدت پسند ہندوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بارہ بنکی کے گاؤں کھسپریا میں 2 مسلمان لڑکوں پر حملہ کرنے کے جرم میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ دونوں نابالغ لڑکوں پر تشدد کا واقعہ گزشتہ ماہ 29 جنوری کو پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی سائنسدانوں کی بنائی گئی “سپر گائے” کے دنیا بھر میں چرچے

شاداب اور شکیل نامی مسلمان لڑکے بکریوں کیلئے چارہ لینے گاؤں گئے جبکہ گھر واپسی کے موقعے پر 3 ملزمان ترلوکی اور اس کے 2 بیٹوں سورج اور سونو نے دونوں کو روک کر ایک درخت سے باندھ دیا۔

درخت سے باندھنے کے بعد ترلوکی ، سورج اور سونو نے کم عمر مسلمان لڑکوں پر لاٹھیاں برسانا شروع کردیں۔ واقعے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں تشدد اور خوفزدہ لڑکوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم گاؤں کے لوگوں نے مسلمان لڑکوں کو بچا لیا۔ تشدد کا شکار لڑکوں نے اپنے والد کو گھر پہنچ کر واقعے کے متعلق بتایا، جس کے بعد ملزمان باپ اور دونوں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان نے واقعے کی صحت سے انکار کردیا۔

ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کے 2 ملزمان کے اسی الزام میں گرفتار باپ ترلوکی نے الزام عائد کیا کہ مسلمان لڑکے میری کمسن بیٹی کو ہراساں کرتے تھے۔  اترپردیش پولیس نے واقعے پر ملزمان سے مزید تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔

Related Posts