دہشت گردی کا خطرہ، کراچی کے داخلی راستوں پر اسنیپ چیکنگ شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر سیکیورٹی اداروں نے شہر کے داخلی راستوں پر اسنیپ چیکنگ شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران کی بڑی تعداد ایم نائن پر پہنچ گئی۔ رینجرز، ڈسٹرکٹ پولیس اور ایس ایس یو کمانڈوز مختلف مقامات پر موجود ہیں۔

ایم نائن اور ٹول پلازہ سمیت مختلف حصوں پر اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی نگرانی جاری ہے۔ مشتبہ گاڑیوں کی تلاشی اور دستاویزات چیک کی جارہی ہیں۔ چیکنگ 3 شفٹوں میں جاری رہے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی سے ملک کے سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 سی ٹی ڈی اور وفاقی ادارے نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی جس کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم زبیر عرف خرے عرف علی تحریکِ طالبان کے امیر مفتی شاکر کا دستِ راست ہے۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کادہشت گرد گرفتار