ویڈیو: اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، امریکی پائلٹ سمیت 12افراد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

طیارہ
(فوٹو: آن لائن)

امریکی ریاست میسوری میں اسکائی ڈائیونگ کیلئے استعمال ہونے والا ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس پر سوار 11 اسکائی ڈائیورز اور پائلٹ سمیت مجموعی طور پر 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سرکاری حکام کے مطابق حادثے کا شکار طیارے نے اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً 11 بج کر 20 منٹ پر اڑان بھری۔ ترجمان بیٹس کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ طیارہ مطلوبہ بلندی تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہوسکا، جس کے بعد اس نے اچانک بائیں سمت ایک تیز موڑ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موڑ لینے کے بعد طیارہ بٹلر میموریل ایئرپورٹ سے تقریباً 200 گز کے فاصلے پر زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔مقامی شیرف چیڈ اینڈرسن نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ حکام اس واقعے کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا باعث بننے والے حادثے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی پرواز کسی تجارتی ایئرلائن کا حصہ نہیں تھی بلکہ یہ مقامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا ایک نجی طیارہ تھا۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق طیارہ پیسیفک ایرو اسپیس پی 750 ماڈل کا تھا، جو روانگی کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

تشویشناک طور پر حادثے کے وقت اس طیارے کو فضائی ٹریفک کنٹرول کی مسلسل رہنمائی حاصل نہیں تھی کیونکہ اس فضائی حدود میں ایسی نگرانی ہر پرواز کیلئے لازمی نہیں ہوتی۔شیرف چیڈ اینڈرسن کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کے بعض اہلِ خانہ نے یہ المناک حادثہ اپنی آنکھوں کے سامنے پیش آتے دیکھا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts