سعد رضوی کی گرفتاری پر کراچی میں دھرنے شروع،شہر میں بدترین ٹریفک جام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعد رضوی کی گرفتاری پر کراچی میں دھرنے شروع،شہر میں بدترین ٹریفک جام
سعد رضوی کی گرفتاری پر کراچی میں دھرنے شروع،شہر میں بدترین ٹریفک جام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: تحریک لبیک پاکستان کے امیر مولانا سعد حسین رضوی کی لاہور میں گرفتاری پر کراچی میں احتجاجی دھرنے شروع جس کے باعث شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاجی دھرنے نمائش چورنگی، لیاقت اباد،اسٹار گیٹ شارع فیصل، ٹاور،نیو کراچی، بلال کالونی،اورنگی،کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں دیئے جارہے ہیں۔

جس کے باعث کراچی میں بدترین ٹریفک جام ہو گیا ہے، دوسری جانب اورنگی ٹاون 5 نمبر کے چورنگی پر احتجاج روڈ بلاک تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے اورنگی ٹاون 5 نمبر ٹائر جلا کر ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔

کورنگی تحریکِ لبیک کے مسلح اور ڈنڈا بردار کارکنان نے مین کورنگی ڈھائی نمبر پر احتجاج کرتے ہوئے جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔لوگوں کو اپنی منزلوں پر پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک جبکہ ایم اے جناح روڈ پر سیون ڈے سے ٹاور تک ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔اس کے علاوہ صدر،گارڈن، کھارادر، جیل چورنگی اور حسن اسکوئر پر بھی شدید ٹریفک جام ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی لاہور سے گرفتار، ملک میں پہیہ جام کی کال دیدی

Related Posts