جماعت اسلامی پاکستان کے نئے امیر کون ہوں گے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے قبل از وقت جماعت اسلامی کی امارت چھوڑ دی۔

ایک بیان میں  سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں جماعت کو مطلوبہ کامیابی نہیں دلاسکا، انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے بطور امیر جماعت اسلامی استعفٰی دیتا ہوں۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے شوریٰ کا اجلاس 17 فروری کو منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق شوریٰ اجلاس میں سراج الحق کے استعفے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  جماعت اسلامی کے الیکشن کمیشن کے صدر نے نئے امیر کے انتخاب اور ارکان کی رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان بھی کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے نئے امیر کے لیے اعلان کردہ 3 ناموں میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں، ارکان ان 3 کے علاوہ بھی کسی رکن کے امیر کے منصب پر انتخاب کے لیے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ امیرجماعت کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ 2024 تک مکمل کیے جائیں گے، اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے۔

Related Posts