فکس اٹ کی جانب سے 4اکتوبر کو سندھ ریسکیو واک کا اہتمام کیا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: فکس اٹ کی جانب سے 4اکتوبر کو سندھ ریسکیو واک کا اہتمام کیا جائے گا، فکس اٹ کی جانب سے اس واک کا اہتمام سندھ کے شہریوں کے حقوق کے لئے کیا جارہا ہے۔

فکس اٹ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریسکیو 1122سروس جوکہ پنجاب اور کے پی کے میں اپنی سروس فراہم کررہی ہے، جبکہ سندھ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں۔ سندھ کو بھی ریسکیو 1122سروس فراہم کی جائے، تاکہ شہری اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

فکس اٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی پاکستان کا مالیاتی حب ہے، جبکہ کراچی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں این جی اوز کی جانب سے فراہم کی جانے والی ریسکیو ٹیموں پر انحصار کیا جاتا ہے۔ یہ سراسر زیادتی ہے۔

فکس اٹ کی جانب سے نکالی جانے والی واک میں مطالبہ کیا جائے گا کہ اندرون سندھ اور کراچی کو ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس، ریسکیو سروس، فائر بریگیڈ سروس اور کمیونٹی سیفٹی سروس فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ فکس اٹ کی جانب سے شہریوں کے دیگر مسائل کو اس سے قبل بھی اجاگر کیا گیا ہے، جن میں شہر کی خراب سڑکیں، گٹر کے ڈھکن، پانی کے مسائل اور شہریوں کے دیگر بنیادی مسائل ہیں۔