سندھ حکومت کا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا ‏فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کر دی گئے ہیں۔ ‏محکمہ داخلہ سندھ نے این سی او سی کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کیے۔

این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ ریل گاڑیوں، ہوم ‏ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔

سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔ بس ‏سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کردیا جائے گا۔

ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا ‏فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ ن سے ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

Related Posts