ماحولیاتی سمٹ میں عمران خان کو دعوت نہ دینے کا معاملہ، شیری رحمان کا بیان سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوبائیڈن نے عمران خان کو کیوں نہیں بلایا؟ شیری رحمان نے اعدادوشمار بیان کردئیے
جوبائیڈن نے عمران خان کو کیوں نہیں بلایا؟ شیری رحمان نے اعدادوشمار بیان کردئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے جوبائیڈن کے عمران خان کو ماحولیاتی سمٹ میں شرکت کی دعوت نہ دینے پر ردِ عمل دیتے ہوئے اعدادوشمار بیان کردئیے ہیں۔ شیری رحمان کے مطابق رواں برس وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کا بجٹ 34فیصد کم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ جو بائیڈن کی کلائمٹ سمٹ میں پاکستان کو مدعو نہیں کیا گیا جبکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ جوبائیڈن کی پاکستان کو دعوت نہ دینے کی کئی وجوہات ہیں۔

نائب صدر پی پی پی شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی تنزلی کا شکار رہی ہے۔ وفاقی بجٹ میں رواں برس ماحولیاتی وزارت کا بجٹ 34 فیصد کم کیا گیا۔ وزارت کو ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے نئے اقدامات کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔وزارت کا بجٹ 7.5 ارب سے کم ہو کر 5 ارب پر آگیا۔ 

شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کو اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ بجٹ کم کیا گیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کا 98 فیصد بجٹ حکومت کے سیاسی منصوبے بلین ٹری سونامی پر خرچ ہورہا ہے، جو واضح طور پر بدعنوانی کا شکار ہے۔ ملک میں جنگلات کی شرح ایشیاء میں سب سے کم 5.7فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گرین ہاؤس گیس اخراج 2040ء تک 400فیصد بڑھ سکتا ہے جو پیرس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی ایکٹ 2017ء میں ایگزیکٹو کارروائی کیلئے 3 ادارے لازمی قرار دئیے گئے موسمیاتی کونسل، ماحولیاتی اتھارٹی اور ماحولیاتی فنڈ غیر متحرک ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی پر وفاق کا صوبوں سے کوئی رابطہ نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن کی40سربراہانِ مملکت کوماحولیاتی سمٹ میں شرکت کی دعوت، عمران خان نظرانداز

Related Posts