شاہد آفریدی کا عمران خان کو صبر کرنے کا مشورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی کا عمران خان کو مشورہ، سوشل میڈیا صارفین ناراض
شاہد آفریدی کا عمران خان کو مشورہ، سوشل میڈیا صارفین ناراض

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو صبر کرنے کا مشورہ دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق کھلاڑی نے کہا کہ جب وقت رخصت آجائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے، الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اسی حسن پر میزان لگتا ہے، اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خان ترے جانے پر آسمان بھی رو پڑا، غریدہ فاروقی کی ٹوئٹ

مزید برآں شاہد آفریدی نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23 واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

Related Posts