عوام نے تحریکِ انصاف کو مینڈیٹ دیا، ہم بتاتے ہیں سندھ حکومت کیا کر رہی ہے۔شہباز گل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام نے تحریکِ انصاف کو مینڈیٹ دیا، ہم بتاتے ہیں سندھ حکومت کیا کر رہی ہے۔شہباز گل
عوام نے تحریکِ انصاف کو مینڈیٹ دیا، ہم بتاتے ہیں سندھ حکومت کیا کر رہی ہے۔شہباز گل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سندھ حکومت پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے تحریکِ انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، ہم بتاتے ہیں کہ سندھ حکومت کیا کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کی جس کے دوران قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، اراکینِ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔

گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ کراچی نے تحریکِ انصاف کو بھاری مینڈیٹ دیا۔ پنجاب میں 12 نئے ہسپتال اور 12 یونیورسٹیاں بنائی جارہی ہیں، پنجاب ترقی کر رہا ہے، لیکن آج سندھ پر بات ہوگی۔

پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ بلاول زرداری نے الزام لگایا کہ وفاق نے ٹیکس جمع نہیں کیا۔ 18ویں ترمیم کے بعد ٹیکس کے مطابق صوبوں کو حصہ ملتا ہے۔ کراچی سے ایان علی کے ذریعہ پیسے کی منی لانڈرنگ ہوتی تھی۔

گفتگو کے دوران معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ گزشتہ برس سندھ حکومت نے ٹیکس کا تخمینہ 128 ارب رکھا لیکن 105 ارب جمع کرسکی۔ پنجاب حکومت نے ہدف سے زائد ٹیکس جمع کیا۔ خیبر پختونخوا میں بھی ٹیکس زیادہ جمع ہوا۔ سندھ کا نان ریونیو 50 ارب تھا، حاصل 12 ہوا۔

سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ سندھ حکومت کا دعویٰ ہے کہ 30 ارب روپے بحریہ ٹاؤن سے لینے ہیں۔ اگلے سال کا ہدف 24 ارب رکھا گیا۔ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ، ہم بتائیں گے کہ سندھ حکومت کیا کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام تباہ حال ہے۔ سندھ نے 5 ارب ٹرانسپورٹ کیلئے رکھ کر صرف 3 ارب خرچ کیے۔ پنجاب میں 3 میٹرو کی صرف سبسڈی 10 ارب ہے۔ بی آر ٹی پورے شہر کا پلان تھا۔ 18ویں ترمیم کا مقصد تھا کہ پیسہ عوام پر خرچ ہو۔

معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ لوکل باڈیزپر 78 ارب رکھا گیا، صرف 17 ارب خرچ ہوا۔ سندھ حکومت نے وفاق سے ملنے والے پیسے کا 10 فیصد خرچ نہیں کیا۔ کورونا کا سامان اور ویکسین سب وفاق نے سندھ حکومت کو دئیے۔ آپ نے کورونا کا فنڈ کہاں خرچ کیا؟

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ سندھ کے وزراء ہمارے سوالوں کا جواب نہیں دیتے۔ محکمۂ تعلیم میں لگ بھگ 80 فیصد بجٹ خرچ نہیں ہوا۔ سوشل ویلفیئر میں 27 میں سے 23 ارب خرچ ہوا۔ اِس بار وفاق نے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے تو سندھ کو 725 ارب ملے۔

شہباز گل نے کہا کہ وفاق کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے سندھ کو 844 ارب ملے۔ دیگر صوبوں میں ہیلتھ کارڈز دئیے گئے، سندھ میں نہیں دئیے گئے۔ وفاق کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے سندھ کو زیادہ بجٹ ملا جس سے انہوں نے ملازمین کی تنخواہیں بڑھا دیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 14 ارب زراعت کیلئے مختص تھے مگر 4 ارب بچا کر 10 خرچ کیے گئے۔ کراچی میں ٹریفک چالان کی مد میں 85 کروڑ روپے ملے اور سندھ کا زراعتی ٹیکس 61 کروڑ ہے۔ بڑے بڑے مگرمچھوں نے ٹیکس نہیں دیا۔ وفاق نے 700ارب سبسڈی میں رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کی حکومت کراچی کو دنیا کے بدترین شہروں میں لیکر آگئی،شہباز گل

Related Posts