شاداب خان نے بھارتی چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاداب خان نے بھارتی چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کوآڑے ہاتھوں لے لیا
شاداب خان نے بھارتی چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کوآڑے ہاتھوں لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگر کر کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اجیت اگرکر اور بھارتی کپتان روہت شرما نے گزشتہ دنوں مشترکہ پریس کانفرنس کی اور ایشیاکپ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے خلاف پلان کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”ویرات کوہلی انہیں دیکھ لیں گے“۔

گزشتہ روز قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کچھ بھی بول دے انکے بولنے سے کچھ نہیں ہوتا، اہمیت اس بات کی ہے کہ جب میچ ہوگا حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی۔

دوسری جانب واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی ہے، جس کے ساتھ  پاکستان عالمی رینکنگ میں نمبر1 پوزیشن پر براجمان ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:تیسرے ون ڈے میں بھی افغانستان کو شکست، پاکستان عالمی رینکنگ میں نمبر ون بن گیا

دوسری جانب ایشیاکپ کیلئے پاکستان ٹیم کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں، ایشیاکپ کا آغاز 30 اگست سے پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 2 ستمبر کو پنجہ آزمائی کریں گی۔

Related Posts