سیکیورٹی فورسزکا شمالی وزیرستان اورباجوڑمیں آپریشن،کمانڈرسمیت3دہشتگردہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان اورباجوڑمیں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے ،جس میں دہشتگرد کمانڈر غفور عرف جلیل سمیت 3 دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیاگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیاگیاجس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشتگردکمانڈر غفور عرف جلیل ہلاک ہوگیاجبکہ ایک سیکیورٹی اہلکارزخمی بھی ہوا،ہلاک ملزم کئی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، ایک شخص جان کی بازی ہار گیا

دوسری جانب ترجمان پاک فوج کاکہناہےکہ دوسراواقعہ شمالی وزیرستان کےعلاقےبویا میں کلیئرنس آپریشن کے دوران پیش آیا، جہاں دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی اور جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگردہلاک ہوگئے،ترجمان پاک فوج نے بتایاکہ مارے گئے دہشتگرد گاؤں سے ویزدہ سر کی طرف بھاگ رہےتھے۔

Related Posts