قاری صاحب نے چائے میں نشہ آور چیز ملاکر دوست کے ساتھ جنسی زیادتی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

ضلع سرگودھا کے تھانہ ساہیوال میں ایک نوجوان کو مبینہ طور پر نشہ آور شے پلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ذیشان ظفر کی درخواست پر قاری محمد عثمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 30 جولائی کی رات ملزم کی کال پر وہ اس کی بیٹھک میں گیا، جہاں اسے پانی اور چائے پیش کی گئی۔ اس کے مطابق چائے پینے کے کچھ ہی دیر بعد اسے غنودگی اور نیم بے ہوشی محسوس ہونے لگی۔

مدعی کا کہنا ہے کہ جب اسے بعد میں ہوش آیا تو اس کے کپڑے کھلے ہوئے تھے اور اس نے اپنے ساتھ زیادتی ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔ اس کے مطابق شور مچانے پر دو افراد موقع پر پہنچے، جبکہ ملزم مبینہ طور پر عقبی دروازے سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کیس کی تحقیقات ایس آئی عقب جاوید کے سپرد کی گئی ہیں، جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ مقدمہ درخواست گزار کے بیان کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے، جبکہ الزامات کا حتمی تعین تفتیش اور عدالتی کارروائی کے بعد ہوگا۔

Related Posts