قومی بچت سینٹر (نیشنل سیونگز) ملتان میں 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی سہ ماہی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، جس میں پہلے، دوسرے اور تیسرے انعامات کے لیے خوش نصیب بانڈ نمبرز سامنے آ گئے۔
قرعہ اندازی کے مطابق 100 روپے کے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے ہے، جو بانڈ نمبر 732900 کے نام رہا۔
دوسرے انعام کے لیے 2 لاکھ روپے کے تین انعامات رکھے گئے تھے، جو بانڈ نمبرز 252196، 427125 اور 875106 کے حصے میں آئے۔
تیسرے انعام کے تحت کامیاب بانڈ ہولڈرز کو ایک ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اس کی مکمل فہرست نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری کیے جانے کے بعد دستیاب ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مئی 2026 میں ہونے والی قرعہ اندازی میں 100 روپے کے پرائز بانڈ کا پہلا انعام بانڈ نمبر 847006 نے جیتا تھا۔
پاکستان میں پرائز بانڈز کو محفوظ سرمایہ کاری کے مقبول ذرائع میں شمار کیا جاتا ہے، جبکہ ہر سہ ماہی قرعہ اندازی کا لاکھوں شہری بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








