پاکستان لاہور میں مکان کی چھت گر گئی، 10 افراد جاں بحق، 3 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

مکان کی چھت گر گئی
(فوٹو: آن لائن)

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب جانے کے باعث 10 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سکھ نہر کے قریب پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرنے سے جانی نقصان ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید افراد دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق چھت گرنے کا یہ واقعہ ہربنس پورہ کی بھٹہ محمد دین کالونی میں رات سوا دس بجے پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق مٹی اور ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی چھت بارش کے موسم کے باعث بوسیدہ ہو کر گر گئی۔ مکان میں 3 خاندان رہائش پذیر اور حادثے کے وقت 18 سے زائد افراد مکان میں موجود تھے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Related Posts