مشرق وسطیٰ کشیدگی برقرار، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

تیل
(فوٹو: آن لائن)

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور امریکا کے ایران پر تازہ حملوں کے باوجود بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے بین الاقوامی منڈ میں برینٹ خام تیل کی قمت میں 1.29 ڈالرز کی کمی کی تصدیق کی ہے جس کے بعد خام تیل کی نئی قیمت 89 اعشاریہ 45 ڈالرز فی بیرل تک گر گئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل میں 0اعشاریہ 66 فیصد کی کمی دیکھی گئی جو 56 سینٹ کم ہو کر 83 اعشاریہ 90 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکا ایران تنازعے میں شدت کے باوجود تیل بردار جہازوں کی آمدورفت تاحال جاری ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ تیل کی ترسیل بڑھنے کے نتیجے میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران ایران جنگ کے باعث خام تیل کی قیمتوں پر منفی اثر پڑا اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 7اعشاریہ 91 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئل 6.56فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

Related Posts