این اے75 ڈسکہ، آر او نے انتخابی نتائج روک دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

RO withheld election results NA-75

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سیالکوٹ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 پر ریٹرننگ آفیسر نےانتخابی نتائج روک دیے،احسن اقبال نے دوبارہ پولنگ کروانے کامطالبہ کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 75 کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر گھنٹوں پولنگ بند رکھی گئی جسکی وجہ سے سارانتیجہ مشکوک ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کےمضبوط علاقوں میں سارادن فائرنگ کرکےخوف وہراس کی فضابنائی گئی ،خوف و ہراس کی فضا مسلم لیگ ن کا ووٹر ٹرن آؤٹ کم کرانے کیلئے بنائی گئی۔

مزید پڑھیں:ضمنی الیکشن، ن لیگ کی 3 سیٹوں پر برتری، پی ٹی آئی ایک نشست پر کامیاب

احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈسکہ شہر کے35پولنگ اسٹیشنزپر پولنگ گھنٹوں بند رکھی گئی،پی ٹی آئی کے لوگوں نے بھی فردوس عاشق اعوان کے طرز عمل کی مذمت کی ،الیکشن کمیشن فردوس عاشق اعوان کے کنڈکٹ کا نوٹس لے اورجہاں پولنگ بند تھی وہاں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔

واضح رہے کہ اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار 61571 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد خان 55872 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

Related Posts