لاہور میں ہنگامی حالات سے نمٹنے والا سب سے بڑا ادارہ ریسکیو 1122 اس وقت ایک اہم تکنیکی مسئلے کی زد میں آ گیا ہے جہاں بعض مخصوص نیٹ ورکس سے آنے والی کالز موصول نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
لاہور میں ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ہیلپ لائن میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کچھ مخصوص نیٹ ورکس سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے اور کالز موصول نہیں ہو رہیں۔ ریسکیو 1122 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ انجینیئرز اس فالٹ کو دور کرنے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں اور دن رات کام جاری ہے۔
ریسکیو 1122 حکام نے یقین دلایا ہے کہ ہیلپ لائن میں پیش آنے والی اس تکنیکی خرابی کو بہت جلد مکمل طور پر ٹھیک کر لیا جائے گا تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہدایت کی گئی ہے کہ اگر 1122 پر کال نہ ملے تو شہری فوری طور پر درج ذیل متبادل نمبروں پر رابطہ کریں۔
رابطہ کے لیے متبادل نمبرز
📞 042-37423372
📞 042-37423376
📞 0333-4813489
📞 0344-4422545
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








