پنجاب حکومت کا پانچ اضلاع میں 26 جولائی سے گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت کا پانچ اضلاع میں 26 جولائی سے گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا پانچ اضلاع میں 26 جولائی سے گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب حکومت کا پانچ اضلاع لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں 26 جولائی سے گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ‏این سی او سی نے 14 اگست تک لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان کی 18 سال سے زائد عمر کی 40 فیصد آبادی کو ویکسیئن لگانے کا ہدف دیا ہے۔ 14 اگست تک راولپنڈی کی 18 سال سے زائد عمر کی 70 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کا ہدف ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹرز میں اضافہ کیاجائے گا، ‏گھر گھر ویکسینیشن کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، انتظامیہ اور پولیس خصوصی مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں  کے زیر انتظام نواحی علاقوں میں ویکسینیشن کیمپس قائم کئے جائیں۔ ‏گھر گھر جا کر ویکسیئن لگانے کیلئے ہر یونین کونسل میں دو موبائل ٹیمیں تشکیل  دی جائیں گی

چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں 566، گوجرانوالہ میں 224، ملتان میں 250 موبائل ٹیمیں قائم کی جائیں گی۔ راولپنڈی میں 356 اور لاہور میں 528 موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف پر تنقید، مریم نواز نے آرمی چیف کے ہمراہ حمداللہ محب کی تصویر شیئر کردی

Related Posts