سینیٹ انتخابات میں ضمیرفروشی کا الزام،2اراکینِ سندھ اسمبلی کی پی ٹی آئی رکنیت معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات میں ضمیرفروشی کا الزام،2اراکینِ سندھ اسمبلی کی پی ٹی آئی رکنیت معطل
سینیٹ انتخابات میں ضمیرفروشی کا الزام،2اراکینِ سندھ اسمبلی کی پی ٹی آئی رکنیت معطل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف نے سینیٹ انتخابات میں ضمیر فروشی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے 2 اراکینِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف سندھ کے اراکینِ اسمبلی کے خلاف سینیٹ انتخابات میں ضمیر فروشی کے الزام پر کارروائی کرنے والی پہلی سیاسی جماعت بن گئی۔ اراکینِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر کی رکنیت معطل کردی گئی۔

تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ اسلم ابڑو اور شہریار شر نے رکنِ سندھ اسمبلی کی حیثیت سے پارٹی قواعد و ضوابط اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔ سندھ اسمبلی کے دونوں حلقوں سے اراکینِ اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 1 جیکب آباد 1 سے رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کو جبکہ حلقہ پی ایس 18 گھوٹکی 1 سے رکنِ اسمبلی شہریار شر کو پارٹی سے نکالنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سینیٹ انتخابات کے دوران پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے الزام میں تحریکِ انصاف کے 2 اراکینِ سندھ اسمبلی کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا۔

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تحریکِ انصاف کے دو اراکینِ صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ 7 روز قبل کیا گیا۔ تحریکِ انصاف نے پی ٹی آئی کے ناراض اراکینِ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نظم وضبط کی خلاف ورزی،2ناراض اراکین کیلئے شکنجہ تیار

Related Posts