صدر مملکت اور وزیر اعظم کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President, prime minister extend Eid greetings

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں قوم سے کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پرہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی ہے ۔

عارف علوی کا عید کے پیغام میں کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے کی وجہ سے عید الفطر کی ایک خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ دن صبر و ہمدردی کے جذبے کو تقویت دینے کے لئے انسانوں کا بخشا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن ہمیں انسانیت ، قربانی اور صبر کا درس دیتا ہے جو خداکی دی ہوئی نعمتیں کمانے کی راہ ہموار کرے گا۔

عارف علوی نے کہا کہ عیدکی خوشیاں بانٹنے کے دوران ضرورت مندوں اور مستحق لوگوں کو بھی ان خوشیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ہمدردی اور ایثا رکے جذبے کے تحت دوسروں کی مدد کی جانی چاہیے۔

انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے محتاج ، مسکین اورمحروم طبقات کی حالت زار پر خصوصی توجہ دیں ۔

وزیر اعظم نے کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اور حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے پر بھی زور دیا تاکہ لوگ اپنے پیاروں اور دوسروں کی جان بچاسکیں۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری دینی امور میں مداخلت سے باز رہیں، مفتی منیب الرحمن

قوم اور پوری مسلم دنیا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ رمضان کے مقدس مہینے کی برکات سمیٹنے کے بعد آج عید منارہے ہیں۔

Related Posts