کے الیکٹرک کے سسٹم میں کیبل فالٹ آنے کے باعث دھابیجی کے مختلف فیزز میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کے نتیجے میں کراچی کو پانی فراہم کرنے والے نظام کو جزوی طور پر دھچکا لگا ہے۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق، صبح 6 بجے پیش آنے والے اس بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی کے تھرڈ اور فورتھ فیز کے علاوہ ‘کے تھری’ پمپ ہاؤس کی بجلی بھی معطل ہو گئی۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے وہاں لگے 21 میں سے 10 پمپس بند ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے شہرِ قائد کو پانی کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی جلد از جلد بحالی کے لیے کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، اور بجلی آتے ہی ان 10 پمپس کو دوبارہ چالو کرکے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








