پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں فی تولہ سونا 400 روپے جبکہ ایک تولہ چاندی کی قدر میں 53 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخ کے مطابق 12 ستمبر 2026 کو 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگیا جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 343 رپوے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 315 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 273 روپے کا ہوگیا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ
ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 53 روپے اضافے سے 6,924 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 46 روپے اضافے کے بعد 5,936 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کے نرخ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4,346 ڈالر ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ قیمت کے مقابلے میں 4 ڈالر زیادہ ہے جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت بھی 0.53 ڈالر اضافے سے 64.45 ڈالر ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








