وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔ ان کا نکاح ازان جبار کے ساتھ طے پایا ہے جو کہ نامور صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ہیں۔ جبار خالد کا تعلق ملک کے فلور ملنگ انڈسٹری کے شعبے سے ہے۔
ذرائع کے مطابق نکاح کی پروقار تقریب آج شام 5 بجے جاتی امراء میں منعقد کی جائے گی۔ اس نجی تقریب کو انتہائی محدود رکھا گیا ہے جس میں صرف شریف خاندان کے افراد اور قریبی عزیز و اقارب ہی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی وزیر اعلیٰ پنجاب نے لندن میں منعقد ہونے والی ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی تھی۔ اس مسرت موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیٹی کی تعلیمی کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے خاندان کے لیے بے پناہ خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








